Maktaba Wahhabi

168 - 213
۴۔ابرہہ کی طاقت کومسمار کرنے والاکون ہے؟ ان ہاتھیوں کاکوئی توڑ تھا؟ وہ ہاتھی لے کر اللہ کے گھر کوتہس نہس کرنے پہنچ گیا، ابرہہ کی طاقت مشہور تھی اور جوکچھ ہوا، پوری دنیا انگشت بدنداں رہ گئی، اللہ نے کمزور سے پرندوں کاانتظام کیا، ہر پرندے کی چونچ میں چھوٹا سے کنکر تھا، اوپر سے وہ کنکر برساتے اور وہ ہاتھی کولگتا اور ہاتھی بلبلا کرتڑپ کربری طرح ہلاک ہوجاتا، یہ چھوٹے چھوٹے پرندے اللہ تعالیٰ کی فوج ہیں، یہ چھوٹی چھوٹی کنکریاں اللہ تعالیٰ کی فوج ہیں، اللہ تعالیٰ ان کنکریوں میں ایٹمی تاثیر پیداکرنے پر قادر ہے،کیونکہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور طاقت ہماری طاقت جیسی نہیں: [لَيْسَ كَمِثْلِہٖ شَيْء ٌ۝۰ۚ وَہُوَالسَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ۝۱۱ ][1] ’’اس جیسی کوئی چیز نہیں‘‘ ۵۔غارثور میں کائنات کی اعلیٰ ترین شخصیت یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم او رانبیاء کے بعد پوری کائنات میں سب سے افضل انسان ابوبکر صدیق موجود ہیں، ابوجہل اپنے کھوجیوں کے ساتھ تعاقب کرتے کرتے اس غار کے د ھانے پرپہنچ گیا، ابوبکر صدیق فرماتے ہیں کہ جہاں ان کے پاؤں تھے ،اگر وہ وہاں سے جھانک کر دیکھ لیتے، توہمیں پالیتے،([2])دو دھاری تلواریں ان کے ساتھ تھیں، جن کوانہوں نے ایک عرصہ زہرآلود کیا او ر ان کوخوب زہر سے سیراب کیاہواتھا، ان کے ساتھ وہ وہاںپہنچ
Flag Counter