Maktaba Wahhabi

158 - 213
پورے ملک شام پر اس نبی کاقبضہ ہوگا۔ہرقل کتنا بڑابادشاہ تھا اور اس کی سلطنت کتنی بڑی تھی؟ آج کے اس دور کے بادشاہوں میں مجھے کوئی مثال نہیں ملتی، نہ امریکہ کے فرمانروا کی، نہ روس کے، نہ چائنہ کے،نہ جاپان کے،کسی بادشاہ کی مجھے مثال نہیں ملتی، وہ اتنا بڑا بادشاہ تھا اور وہ یہ کہہ رہا ہے؟ اگر یہی دعوت ہے تو روم کی پوری سرزمین پر اس کاقبضہ ہوگا، وہ اس دعوت کوسمجھ گیا اور اس دعوت کے ثمرات،اس کے نتائج اور اس کے مآل کوسمجھ گیا کہ جس داعی کی یہ دعوت ہوگی اور وہ صبر واستقامت کے ساتھ اس دعوت پر قائم رہے گا، بالآخر ایک وقت آئے گا کہ وہ کامیاب ہوجائے گا، غالب آجائے گا اور چھاجائے گا۔ کتبِ سابقہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت کابیان: ہرقلکہتا ہے کہ ’’کنت أعلم أنہ خارج‘‘مجھے اس بات پر یقین تھا کہ ایک نبی آنے والا ہے ،یقین کیسے تھا؟ اس لئے کہ اس نے کتابیں پڑھیں ،تورات ،انجیل میں اس نبیٔ آخر الزماں کی خبر ہے، اس کے زمانے کاذکرہے، ’’ماکنت أظن أنہ منکم‘‘مجھے یقین تھا کہ وہ نبی آنے والاہے ،لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ نبی قوم قریش سے ہوگا، یہ معلوم نہیں تھا، نشانیاں ساری سچی ہیں،تورات وانجیل میں یہی لکھا ہواہے۔ ہرقل کااشتیاق ملاقات: آگے کیاکہتا ہے؟’’لو أنی أعلم أخلص إلیہ لتجشمت لقاءہ، ولو کنت عندہ لغسلت عن قدمیہ‘‘
Flag Counter