Maktaba Wahhabi

159 - 213
اگر مجھے آج پتاچل جائے کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاؤں گا، تو اس کوملنے کیلئے میں ساری تکلیفیں برداشت کرنے کیلئے تیار ہوں،لیکن مجھے یقین ہے کہ میں باہرنکلوں گا تومیری قوم ہی مجھے قتل کردے گی، میں اس تک پہنچ ہی نہیں سکوں گا اور کاش پہنچ جاؤں اورپوری زندگی اس نبی کے پاس گزاردوں، اگرمیں اس پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچنے میں کامیاب ہوجاؤں اورمجھے اس پیغمبر کی صحبت نصیب ہوجائے، تو جب تک اس پیغمبر کے ساتھ رہوںگا ،اس وقت تک میں اس پیغمبر کے پاؤں دھوتا رہوں گا۔سلطنت روم کافرماں رواں اس پیغمبر کے پاؤں دھوئے گا،یہ اس کاتبصرہ ہے، جبکہ ابوسفیان کیا کہہ رہا ہے؟’’لقد أمر أمر ابی کبشۃ‘‘ابن ابی کبشہ تویہاں بھی چھاگیا ہے،روم کابادشاہ اس سے ڈر رہا تھا۔ غلبے کے حقیقی اسباب: اللہ اکبر!میرے دوستو اوربھائیو! یہ کفار کاتبصرہ ہے، یہ فہم ایک کافر نے پیش کیا، ایک مشرک نے پیش کیا اوریہی فہم اوریہی توحید یہی دین کی دعوت ہے،اس کاثمرہ کیا ہے؟ اس کاثمرہ یہ ہے کہ اگر اس دعوت پرقائم رہوگے، اس کوقبول کرکے اس پر اٹل رہو گے،کامیابیاں ،غلبہ اورنصرت اللہ تعالیٰ آپ کوعطافرمائے گا،کیوں؟ اس کے اسباب کیاہیں؟ یہ ایک مستقل موضوع ہے کہ غلبے کی اساس تواسلحہ ہے، دنیا کی طاقتیں ہیں، تعدادہے، ظاہری قوت ہے،لیکن یہاں تو اس قوت کاذکر ہی نہیں،تعداد کاذکر ہی نہیں، اسلحہ کیا ہو؟ اس پربحث ہی نہیں ،صرف اس دعوت کی اساس پر یہ بات کہی گئی، اگر یہی
Flag Counter