Maktaba Wahhabi

157 - 213
اسلام ایک زنجیر ہے، جوں جوں وقت گزرے گا، ایک ایک کڑی ٹوٹتی جائے گی اور آخری کڑی نماز کی ہے، نماز باقی رہے گی،مسجدیں بنیں گی، نمازیوں سے آباد ہوں گی، لیکن ’’رب مصل لاخلاق لہ‘‘([1])اکثرنمازی وہ ہوں گے ،جن کا اللہ تعالیٰ ایک سجدہ بھی قبول نہیںکرے گا،ان کی نمازیں بربادہوں گی، کیوں برباد ہوں گی؟ اس لئے کہ نمازوں میں روح نہ ہوگی، کیونکہ وہ نمازیں ایک روح سے خالی ہوں گی، وہ روح کیا ہے؟وہ روح اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی مطابقت ہے،مرضی کی نمازیںہیں، ماں باپ اس طرح پڑھتے ہیں،مولوی صاحب نے اس طرح پڑھادی، پیرومرشد کی یہی تعلیم ہے،بس یہ سارے ارکان اور سارے اعمال ہیں، اسی دائرے کے اندرمحصور ہوکررہ جائیں گے، اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور آپ کے طریقے کا ادراک نہیں، تو ایسی نمازیں نہ قابل قبول ہیں اور نہ ہی یہ نمازیں کامیاب کرواسکتی ہیں، اور نہ ہی کامیابی دلواسکتی ہیں۔ دعوتِ نبوی کی بنیادی تعلیمات اورنتائج: اس پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت، نماز کی دعوت ہے اورصدق کی دعوت ہے کہ سچ بولو، عمل میں صداقت ہو، منہج میں صداقت ہو، عقیدے میں صداقت ہو، اللہ کی طرف انابت، اللہ کے ساتھ تعلق میں صداقت ہو، گفتار میں صداقت ہو، گفتگو سچی ہو اور ساتھ ساتھ صلہ رحمی ہو، گناہوں سے اجتناب ہو۔ اس نے کہااگر یہی دعوت ہے،تو اس
Flag Counter