Maktaba Wahhabi

318 - 325
فَلَمَّا جَائَ ھُمْ مَّا عَرَفُوْا کَفَرُوْا بِہٖ فَلَعْنَۃُ اللّٰہ عَلَی الْکٰفِرِیْنَ تو جس چیز کو وہ خوب پہچانتے تھے جب ان کے پاس پہنچی تو اس سے منکر ہوگئے ‘پس کافروں پر اﷲکی لعنت ہو۔‘‘ ۲۔ اس حدیث میں ہے کہ یہودیوں نے غطفان سے جنگ کی ‘جبکہ یہود یوں نے کبھی بھی غطفان سے جنگ نہیں لڑی ‘ لہٰذا یہ کہنا کہ یہ آیت خیبر کے یہودیوں اور غطفان کے بارے میں نازل ہوئی ‘غلط ہے۔بلکہ جیسا ابھی ذکر ہوا کہ یہ آیت مدینہ کے آس پاس کے یہودیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ راوی کی یہ فاش غلط بیانی اس بات کی دلیل ہے کہ اس میں جو دعا گڑھی گئی ہے وہ بھی اس تاریخی حقیقت کو مسخ کرنے کی طرح خود اپنے آپ بنائی گئی ہے۔ ۳۔ نیز اس پر غور کرنا چاہئے کہ توراۃ تو یہود عرب کی جنگ کے پہلے سے موجود تھی ‘جب اس میں یہ دعا موجود تھی تو یہودیوں نے اس دعاکو پہلے ہی کیوں نہ پڑھ کر عربوں پر فتح حاصل کرلی تھی ‘اور کیوں مدتوں اپنے بال بچوں کو قتل وبرباد ہوتے دیکھتے رہے اور اس دعا کو پڑھ کر فتح نہیں حاصل کرلی؟ معلوم ہوا کہ یہ حدیث خود ہی من گھڑت ہے اور بے اصل ہے۔اگر اس کا کوئی وجود ہوتا تو ضرور یہودی اس دعا کو پہلے ہی پڑھتے رہتے اور صدیوں تک عربوں کے ہاتھوں برباد نہ ہوتے رہتے۔
Flag Counter