Maktaba Wahhabi

103 - 325
چوتھی دلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس اپنے خاندان کی آبادی کو وسیلہ بنایا رَبَّنَآ اِنِّىْٓ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِيْ بِوَادٍ غَيْرِ ذِيْ زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ فَاجْعَلْ اَفْىِٕدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَہْوِيْٓ اِلَيْہِمْ وَارْزُقْہُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمْ يَشْكُرُوْنَ ’’ اے پروردگار!میں نے اپنی اولاد میدان(مکّہ)میں جہاں کھیتی نہیں تیرے عزت(وادب)والے گھر کے پاس لا بسائی ہے۔اے پروردگار تاکہ یہ نماز پڑھیں۔تو لوگوں کے دلوں کے ایسا کردیں کہ ان کی طرف جھکے رہیں اور ان کو میووں سے روزی دے تاکہ(تیرا)شکر کریں۔‘‘(ابراہیم:37) یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مشہور دعا ہے،جو انہوں نے بیت اللہ کی تعمیر کے بعد کی تھی۔اس وقت انہوں نے حکم الہٰی کے مطابق اس تپتی ریت اور آگ برساتی دھوپ والی بنجر اورغیر آبادی زمین پر محض بیت اللہ کی آبادی اوراس میں نماز و عبادت کی ادائیگی کی پاک نیت سےاپنی محبوب بیوی ہاجرہ اور لخت جگراسماعیل علیہ السلام کو آباد کر دیا تھا۔ بلاشبہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اللہ کی ذات پر بھرپور توکل،اطمینان اور اس کی مدد پر کامل یقین کاعظیم ترین مثالی عمل تھا جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت،کامل سپردگی
Flag Counter