Maktaba Wahhabi

284 - 325
تیسری روایت یہ روایت عتبی سے بھی نہیں بلکہ محمد بن حرب الہلالی ‘عن الاعرابی سے روایت کی جاتی ہے اور کبھی محمد بن حرب الہلالی عن ابی محمد الحسن الزعفرانی عن الاعرابی سے روایت کی جاتی ہے۔اور الزعفرانی ‘امام شافعی رحمۃ اﷲعلیہ کہ اجلہ اصحاب میں سے ہیں جن کی وفات ۲۴۹ھ میں ہوئی ہے لہٰذا جو واقعہ آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کی تدفین کے تیسرے دن بعد کا ہے اس کی روایت وہ شخص کیسے کرسکتا ہے جو ڈھائی سو سال بعد کا ہے۔غور کیجئے کہ اس قصہ کو کبھی تو حضرت علی رضی ا ﷲعنہ کی روایت سے ثابت کیا جاتا ہے اور کبھی العتبی کی روایت سے ‘اور کبھی محمد بن حرب الہلالی کی روایت سے ‘اور کبھی حسن الزعفرانی سے روایت کیا جاتا ہے۔راویوں کا یہ اختلاف ‘اور راوی اور مروی عنہ کے زمانوں کا تفاوت ‘یہ سب باتیں اس روایت کے اضطراب اور وضع وکذب کی واضح علامات ہیں۔ ابن عبدالھادی رحمہ اللہ نے اس روایت کی بابت لکھا ہے کہ ’’اس روایت کو بعض نے عتبی سے بلاسند روایت کیا ہے ‘بعض نے محمد بن حرب الہلالی عن الاعرابی سے روایت کی روایت سے بعض نے محمد بن حرب عن الحسن الزعفرانی عن الاعرابی کی روایت سے اور بیہقی نے شعب الایمان میں مجہول سند عن روح بن محمد بن یزید البصری حدثنی
Flag Counter