Maktaba Wahhabi

244 - 325
حدیث تَوَسَّلُوا بِجَاهِىْ ۷۔ اِذَا سَألتُمْ اللّٰہَ فَسْئَلُوہ بِجَاھِیْ فَاِنَّ جَاھِیْ عِنْدَ اللّٰہ عَظِیْمٌ ’’جب تم اﷲسے سوال کرو تو میرے جاہ کے وسیلہ سے سوال کرو‘کیونکہ اﷲکے نزدیک میرا جاہ بڑا ہے۔‘‘ اس روایت کو حدیث کہتے ہوئے بھی کراہت معلوم ہوتی ہے۔ساری امت اس حدیث سے غافل ہے۔اسے صرف وہی افراد حدیث کہہ کر بیان کرتے ہیں جو مخلوقات کی ذات کے وسیلہ کے قائل ہیں اور اس پر عامل ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جاہ پر ہر مومن کا اعتقاد وایمان ہے۔ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے اس کا قرار کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جاہ ومرتبہ اﷲکے نزدیک آسمان وزمین کی تمام مخلوقات سے زیادہ برتر واشرف ہے۔اﷲرب العزت کے بعد کائنات میں علم وفضل اور جاہ و مرتبت کے لحاظ سے آپ ہی سب سے بلند وبرتر ہیں۔آپ کے جاہ ومرتبہ کا مقابلہ کوئی مخلوق نہیں کرسکتی۔ اور یہ جاہ عظیم آپ کو اﷲنے آپ کے اعمال صالحہ ‘دعوت الی اﷲ‘جہاد فی سبیل اﷲ‘بے مثال بندگی ‘صبرواستقامت کے صلہ میں عطا فرمایا ہے۔یہ آپ کے عمل اورسعی مشکور کا نتیجہ ہے ‘جس کی جزائے عظیم آپ ہی کو ملے گی اور کسی کو اس میں دخل ہے نہ حصہ۔حتٰی کے اپنے خاندان والوں کو بھی آپ نے صاف صاف باخبر کردیا ہے کہ آپ لوگ اپنے عمل سے اپنی نجات کا سامان کریں۔میں آپ لوگوں کو
Flag Counter