Maktaba Wahhabi

334 - 325
وَوَجَدَکَ ضَالًّا فَھَدٰی(الضحیٰ) ’’اﷲنے آپ کو بھٹکا ہوا پایا تو راہ پر لگایا۔ نیز فرمایا۔ قُلْ مَا یَعْبَأُ بِکُمْ رَبِّیْ لَوْلَا دُعَآ ئُ کُمْ(الفرقان) ’’کہہ دو کہ اگر تم اﷲکو نہ پکارتے تو میرا رب بھی تمہاری کچھ پرواہ نہ کرتا۔ معلوم ہوا کہ عمل ہی نے عامل کی ذات کو مقرب بنایا اورعمل عامل سے بہتر ہے۔حضرت علی فرمایا کرتے تھے ’’لوگوں کو حق سے پہچانو‘حق کو لوگوں سے مت پہچانوں۔حق کی معرفت حاصل کرو تو اہل حق کو پہچان لوگے۔‘‘ ان تفصیلات سے شیخ دحلان کے کلام ودعوی کا فاسد ہونا ثابت ہوگیا۔ قبر پرستی اور اولیاء اللہ کی بابت شیخ حسن مامون مفتی الدیار المصریہ کا سرکاری فتویٰ شیخ حسن مامون مفتی الدیار مصریہ سے قبروں کی زیارت اور اولیاء الہل کی ذات کا وسیلہ لینے کی بابت پوچھا گیا: سوال:اولیاء اللہ کی قبروں کی زیارت اور ان کے مقصورہ کا طواف،ان کو بوسہ دینا اور اولیاء اللہ کی ذات کا وسیلہ لینا شرعاً کیسا ہے؟ شیخ حسن مامون نے جواب دیا:
Flag Counter