Maktaba Wahhabi

181 - 325
ممنوع وسیلہ کی دوسری قسم اﷲکے یہاں کسی کے مرتبہ یا حق یا حرمت وغیرہ کا وسیلہ چاہنا اﷲکے یہاں کسی کے مرتبہ یا اس کی حرمت وعزت کا وسیلہ لینا غیر شرعی عمل ہے۔اﷲنے نہ اسے مشروع کیا ‘نہ آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم نے اسے ہم تک پہنچایا ‘نہ اس کا حکم دیا ‘نہ اس کی تاکید کی ‘اور نہ ہی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی کا عمل اس پر ثابت ہوا۔ جو لوگ اس قسم کے وسیلہ کو جائز سمجھتے ہیں ہم ا ن کے سامنے ایک سوال پیش کرتے ہیں ‘کہ جس شخص کے جاہ ومرتبہ اور حرمت کے وسیلہ سے تم اﷲسے سوال کرتے ہو ‘اﷲکے نزدیک ان کو یہ مرتبہ اور عزت کیسے مل گئی؟کیا یہ سب عزت ومرتبہ انہیں محض اس لئے ملا کہ انہوں نے اپنے رب کی اطاعت کی ‘اس کے احکامات پر عمل کیا ‘اس کی منع کی ہوئی باتوں سے باز رہے ‘انہوں نے اچھے بھلائی کے کام کئے ‘اﷲکی راہ میں جہاد کیا ‘لوگوں میں اس کی دعوت کو پھیلایا ‘اﷲکی راہ میں تکالیف برداشت کیں۔کیا ایسا نہیں ہوا؟اگر انہوں نے ایسا نہ کیا ہوتا تو نہ انہیں یہ جاہ وعزت ملتی اور نہ یہ بلند مرتبہ نصیب ہوتا۔
Flag Counter