Maktaba Wahhabi

67 - 325
اور زبیدی نے ’’شرح الاحیاء‘‘میں لکھا ہے کہ ابوحنیفہ رحمۃ اﷲعلیہ اور ان کے دونوں اصحاب نے اس طرح کہنا حرام قرار دیا ہے ’’اے اﷲ‘فلاں کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں ‘یا تیرے انبیاء اور رسول یا بیت الحرام اور مشعرالحرام کے حق سے سوال کرتا ہوں۔‘‘کیونکہ اﷲپر کسی کا کوئی حق نہیں۔‘‘ علامہ ناصر الدین کی کتاب ’’التوسل انواعہ واحکامہ‘‘ کی ابتدائی تین فصلوں کا یہ خلاصہ مقدمۃ الکتاب کی حیثیت سے پیش کر دیا ہے۔ان شاء اللہُ عنقریب علّامہ موصوف کی اس کتاب کا مکمل اُردو ترجمہ شائع کیا جائے گا۔
Flag Counter