Maktaba Wahhabi

94 - 325
وسیلہ سے مانگی جانے والی دعا ضرور قبول ہوگی ‘کیونکہ اﷲکے کلام کا وسیلہ دراصل اس کی صفت کا وسیلہ ہے جو اﷲکے نزدیک محبوب وپسندیدہ عمل بھی ہے اور سب سے اچھا وسیلہ بھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشاد ہے:’’ہر قرآن پڑھنے والے کے لئے ایک مقبول دعا ہے۔‘‘یعنی جو شخص قرآن پڑھ کر اس کے وسیلے سے دعامانگے گا ‘اُس کی دعا قبول ہوگی۔ افسوس!آج قرآن کی صرف لفظی تلاوت باقی رہ گئی ‘قاری طوطوں کی طرح رٹ کر اس کو بلا سمجھے پڑھتے ہیں۔اس کو زندگی کا دستور ‘درس عمل ‘عبرت ونصیحت ‘امرونہی ‘حلال وحرام کا قانون اور ہدایت وبرہان اور حجت ونور بنانے کے بجائے تعویذ و گنڈا ‘چھومنتر ‘ مُردوں پر قرآن خوانی‘اس آیات سے ترنم وموسیقی کا سرور اور ا پپر شعراء کی طرح داد اور واہ واہ کی بارش ‘دیواروں اور الماریوں کی تزئین وغیرہ ‘بس یہ ہے قرآن اور اس کا استعمال۔ اﷲہم پر رحم فرمائے اور قرآن پر صحیح ایمان اور عمل کی توفیق بخشے اور دورنگی ونفاق سے بچائے۔(آمین)
Flag Counter