Maktaba Wahhabi

310 - 325
حدیث السؤال محمد والانبیاء (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور انبیاء کرام کے نام سےسوال کرنا) عبدالملک بن ہارون بن عنترہ عن ابیہ عن جدہ سے روایت ہے کہ ’’حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور عرض کیا کہ میں قرآن پڑھتا ہوں اور وہ دماغ سے نکلتا رہتا ہے۔‘‘ تو آپ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا ‘کہو۔’’اے اﷲتجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور تیرے خلیل ابراہیم علیہ السلام اور تیرے کلیم موسیٰ علیہ السلام اور تیرے روح اور کلمہ عیسیٰ کے ذریعہ ‘اور موسیٰ علیہ السلام کی توراۃ اور عیسیٰ علیہ السلام کی انجیل اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی فرقان اور تیری تمام وحی کے ذریعہ اور تیرے تمام فیصلوں کے ذریعہ ‘‘ متن حدیث پر غور: اس حدیث پر غور کیجئے کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی بنیاد کے خلاف ہے کیونکہ یہ شرع میں ثابت کیا جاچکا ہے کہ وسیلہ کی دوقسمیں ہیں۔مشروع۔اور ممنوع۔مشروع جس کی اﷲاور اس کے رسول نے تاکید کی ‘صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اور خیر القرون کے مسلمانوں نے اس پر عمل کیا اور جس کے محکم اور واضح دلائل کتاب اﷲاور سُنّت آنحضرت سے ثابت ہیں۔ اور یہ مشروع وسیلہ بھی تین قسموں پر مشتمل ہے۔ اول ‘اﷲکے اسماء حسنٰی ‘اس کی صفات علیااور ذات عالی کا وسیلہ۔
Flag Counter