Maktaba Wahhabi

326 - 325
امام ترمذی کاخواب طاہر بن ہاشم باعلوی نے اپنی کتاب ’’مجمع الاحباب ‘‘میں امام ترمذی رحمہ اللہ صاحب السنہ کے ترجمہ میں لکھا ہے کہ انہوں نے خواب میں اﷲرب العزت کو دیکھا اور یہ سوال کیا کہ ’’ایمان کس چیز سے مرتے وقت تک سلامت رہتا ہے؟‘‘تو اﷲتعالیٰ نے فرمایا‘کہو۔ الھی بحرمۃ الحسن واخیہ وجدّہ وبنیہ وامہ وابیہ نجنی من الغم الذی انا فیہ ‘ یا حیّ یا قیوم یاذالجلال والاکرام اسألک ان یحیی قلبی بنورک معرفتک یا اللّٰہ یا اللّٰہ یا اللّٰہ یا ارحم الرحمین ’’اے اﷲ!حسن‘ان کے بھائی ‘اور ان کے نانا ‘اوران کے بیٹوں اور ان کی ماں ‘ان کے باپ کی عزت کے صدقہ میں مجھے اس غم سے نجات دے جس میں ‘میں پھنسا ہوں اے زندہ رہنے والے ‘اے قیوم اے جلال وبزرگی والے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرا دل اپنی معرفت کے نور سے زندہ کردے۔یا اﷲیا اﷲیا اللّٰہ یا ارحم الراحمین۔‘‘ یہ خواب شیخ دحلان نے اپنی کتاب ’’الردالسنیہ فی الرد علی الوھابیہ‘‘میں لکھا ہے ‘گویا دحلان نے قسم کھالی ہے کہ اس کے عقیدہ کے مطابق جو کچھ بھی ملے گا وہ اپنی کتاب میں بھرڈالے گا ‘خواہ وہ روایت یا بے ثبوت ہو۔مثلاً یہ خواب ‘جس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ‘لیکن اس سے مخلوقات کی ذات کا وسیلہ
Flag Counter