Maktaba Wahhabi

329 - 325
شیطان عام طور پر جہلا اور کم عقل والوں کو اسی قسم کے خواب کے ذریعہ گمراہ کرتا ہے لیکن امام ترمذی رحمۃ اللّٰہ علیہ تو توحید وسُنّت کے اس مقام پر فائز تھے جہاں شیطانوں کامکروفریب کارگر نہیں ہوسکتا تھا‘اور وہ بھی واسطہ وسیلہ جسے اہم مسئلہ میں کیونکہ یہ حقیقت سب کو معلوم ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے اور مخلوق کے درمیان کسی واسطہ کو ہرگز قبول نہیں کرتا ‘سوائے انبیاء کرام کے اس واسطہ کے کہ وہ اﷲکی وحی کو بندوں تک پہنچا دیں اور بس۔ اس خواب کو گڑھنے والوں نے کتنی خوبصورتی سے گڑھاتھا تاکہ عوام دھوکہ میں آکر مان لیں۔حسن وحسین ‘علی وفاطمہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء مبارک کو کتنی ہوشیاری سے ترتیب دے کر ان کی حرمت کا وسیلہ مانگا گیا تھا۔نعوذ باﷲ من ذلک۔ افسوس سے کہ دحلان جیسے عالم نے جن کے علم کا کچھ چرچا بھی ہے کس طرح اس خواب جیسی رکیک اور بے ثبوت چیز کو مدار دین بناکر پیش کردیا۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا۔آمین امام شافعی اورآل بیت کا وسیلہ ابن حجر المکی نے اپنی کتاب ’’الصوعق المحرقہ لاخوان الضلال والزندقہ‘‘میں لکھا ہے کہ اما م شافعی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے آل بیت نبوی کا وسیل
Flag Counter