Maktaba Wahhabi

92 - 325
انجیل اور قرآن کو نازل فرمایا۔ پھر آپ دنیا کی ہر شئے کے شر سے اﷲکی پناہ چاہتے ہیں ‘کیونکہ کائنات کی ہر شئے اﷲہی کے قہر وسلطان کے تابع ہے،وہ نرالی شان والا سب سے اول ہے ‘اس سے قبل کوئی چیز نہیں ‘وہی آخر ہے ‘اس کے بعد کوئی چیز نہیں ‘وہی ظاہر ہے اس کے اوپر کوئی نہیں ‘وہی باطن ہے اُس کے سوا کچھ نہیں۔ا س کی ذات ‘اسماء وصفات میں نہ اس کا کوئی شریک نہ مثیل ‘نہ مشابہ نہ ہمسر۔ اِن بلند ترین مقدس تسبیحات کو وسیلہ بناکر آپ قرض کی ادائیگی اور فقر سے نجات کی دُعا مانگ رہے ہیں۔یہی آپ کا طریقہ تھا کہ اپنی دعاؤں سے قبل بارگاہِ اِلٰہی میں اُس کی ذات وصفات واسماء حسنیٰ کا وسیلہ پیش کرتے تھے۔یہی ہمارا بھی عمل ہونا چاہئے۔یہی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اِطاعت ومحبت کا تقاضا بھی ہے۔ قرآن کا وسیلہ پانچویں حدیث: عمران بن حصین کابیان ہے کہ وہ ایک قصہ گو کے پاس سے گزرے جو قرآن پڑھ کربھیک مانگ رہا تھا تو انہوں نے اِنَّا لِلّٰہِ پڑھا اور کہا:’’میں نے آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔‘‘ مَنْ قَرَأ القُرْاٰنَ فَلْیَسْأَلِ اللّٰہَ بِـہٖ فَاِنَّہٗ سَیُجِیْیُٔ اَقْوَامٌ یَقْرَئُوْنَ ’’جو شخص قرآن پڑھے اس کو چاہئے کہ قرآن کے ذریعہ اﷲسے ماھنگے ‘جلد ہی ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو قرآن پڑھ کر
Flag Counter