Maktaba Wahhabi

172 - 325
ممنوع وسیلہ کی تعریف: ممنوع وسیلہ کی تعریف یہ ہے کہ بندہ اﷲکا تقرب ایسے عمل کے ذریعہ حاصل کرنا چاہے جو اﷲکی کتاب اور اس کے رسول کی سنت کے خلاف ہو۔ مثلاًآسمان وزمین میں اﷲکی جومخلوقات ہیں ان کی ذات کو اﷲکی بارگاہ میں وسیلہ بنایاجائے ‘جیسے فرشتے ‘انبیاء ‘صالحین۔ان بزرگوں کے صالح اعمال کی اتباع کئے بغیر صرف ان کی ذات کو وسیلہ بنائے۔اس طرح مقدس مقامات کا وسیلہ لے۔مثلاً کعبۃ اﷲ‘مشعر الحرام ‘رمضان ا لمبارک ‘شب قدرذی الحجہ اور دوسرے حرمت والے مہینوں کو وسیلہ بنائے ‘لیکن ان میں جن اعمال کے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس کی پرواہ نہ کرے۔ ممنوع وسیلہ کا حکم: ممنوع وسیلہ حرام ہے۔البتہ اس کی حرمت ‘وسیلہ کی نوعیت اور اس کے طریقوں کے اعتبار سے سمجھی جائے گی۔ حرام وسیلہ کی اعلیٰ قسم تو کفر ہے اور سب سے ادنیٰ قسم وہ ہے جس میں کسی شرعی عمل کی مخالفت ہوتی ہو۔ حرام وسیلہ اختیار کرنے والے کو روکنا چاہئے ‘پہلے اس کو توبہ کرانی چاہئے۔
Flag Counter