Maktaba Wahhabi

191 - 325
ممنوع وسیلہ کا بیان قائلین کے دلائل جو لوگ ممنوع وسیلہ کے قائل ہیں وہ اپنی تائید میں قرآن مجید کی ان آیات کو عموماً پیش کرتے ہیں َ ۱۔ یَآ اَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اللّٰہ وَابْتَغُوْآ اِلَیْہِ الوَسِیْلَۃَ وَجَاھِدُوْا فِیْ سَبِیْلِہٖ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ’’اے ایمان والو!اﷲسے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جہاد کرو‘تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔‘‘(المائدہ:۳۵) ۲۔ قُلِْ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُوْنِہٖ فَلَا یَمْلِکُوْنَ کَشْفَ الضُّرِّ وَلَا تَحْوِیْلًا اُ ولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمُ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّھُمْ اَقْرَبُ وَیَرْجُوْنَ رَحْمَتَہٗ وَیَخَافُوْنَ عَذَابَہٗ طاِنَّ عَذَ ابَ رَبِّکَ کَانَ مَحْذُوْرًا(الاسراء:57) ’’کہو(کہ مشرکو)جن لوگوں کی نسبت(تمہیں معبود ہونے کا)گمان ہے ان کو بلا دیکھو۔وہ تم سے تکلیف دور کرنے یا س کو بدل دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے۔یہ لوگ جن کو(اﷲکے سوا)پکارتے ہیں وہ خود اپنے پروردگار کے ہاں ذریعہ(تقرّب)تلاش کرتے رہتے ہیں کہ کون ان میں(اﷲکا)زیادہ مقرب ہے اور اس کی رحمت کے امیدوار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔بے شک تمہارے پروردگار کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے۔
Flag Counter