Maktaba Wahhabi

286 - 325
یہ شعر بتارہا ہے کہ اعرابی کو یہ اچھی طرح معلوم تھا کہ شفاعت کا وقت قیامت کا دن ہے۔اس کے باوجود دنیا میں آپ سے شفاعت کا طالب کیوں کرہورہاہے؟یہ تناقض اور اختلاف اس روایت کے اضطراب کی پوری دلیل ہے اور صاف واضح ہے کہ اعرابی کا یہ قصہ ہی دراصل موضوع اور طبع زاد ہے۔ اور حقیقت تو یہ ہے کہ یہ واقعہ اپنی اصل اور بنیاد کے اعتبار سے ہی غلط ہے۔یہ محض ان لوگوں کے وہم وتخیل کی پیداوار ہے جنہوں نے مخلوقات کی ذات کے وسیلہ کے ثبوت میں اس کو گڑھا اور وضع کیا تھا۔ اﷲتعالیٰ کذب وافتراء کے ان بیوپاریوں کو قرار واقعی سزا دے اور امت مسلمہ کو ان کی ضلالتوں سے محفوظ رکھے۔آمین۔ عتق کی روایات ’’الدرر المنظم‘‘کی روایت ہے کہ ایک دیہاتی آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کی قبرپر کھڑا ہوا اورکہنے لگا۔ اللّٰھم ان ھذا حبیبک وانا عبدک والشیطٰن عدوّک فان غفرت لی سر حبیبک ’’اے اﷲیہ تیرے حبیب ہیں ‘اور میں تیری بندہ ہوں ‘اور شیطان تیر ادشمن ہے ‘اگر تو نے مجھ کو معاف کردیا تو تیرا حبیب خوش ہوگا۔
Flag Counter