Maktaba Wahhabi

253 - 325
لوگ نہ جانے کس طرح مردوں سے حاجات پوری کرانے کی درخواست کرتے ہیں،جب کہ زمین وآسمان کاخالق اللہ حیّ وقیوم موجود ہے ‘اس سے سوال نہیں کرتے۔وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا اور سں نے والا ہے۔ ۳۔کیا مردے سنتے ہیں؟: سائل اورمجیب کے درمیان ربط واتصال کا واحد ذریعہ سماعت(سں نا)ہے۔لیکن جب صورت یہ ہو کہ سائل سوال کرے مگر جواب دینے والا سن ہی نہ سکے تو جواب کیسے دے گا۔ یہاں یہی صورت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاکر سں نے سے محروم ہوگئے ‘لہٰذا جولوگ آپ کو پکارتے اور سوال کرتے ہیں ‘جب آپ ان کی آواز ہی نہیں سن سکتے تو جواب کیسے دیں گے؟اﷲکا ارشاد ہے۔ اِنَّکَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰی وَمَا اَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَّنْ فِی الْقُبُوْرِ ’’آپ مردوں کو سنا نہیں سکتے اور آپ نہیں سنا سکتے ان کو جو قبروں میں ہیں۔‘‘ ۴۔خواب کی دینی حیثیت: اور خواب اصول دین میں سے نہیں ہیں کہ وہ کسی مسئلے کی دلیل بن سکیں۔البتہ جب آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کو خواب میں آپ کی بشر صورت میں دیکھا جائے تو وہ خواب حق ہے۔اس لئے کہ شیطان آپ کی صورت کی نقل نہیں اتارسکتا۔ اگر خواب میں بلال رضی اللہ عنہ بن حارث ہی نے آپ کو دیکھا تھا تو وہ یقیناً آپ کو
Flag Counter