Maktaba Wahhabi

116 - 325
بارگاہ الہٰی میں مومن کےاعمال صالحہ کاوسیلہ اوران کےدلائل صحیح احادیث کی روشنی میں اعمال صالحہ کا وسیلہ لینے کی مثالیں احادیث صحیحہ میں بےشمار ہیں جن کے لیے کتاب کےیہ محدود اوراق کافی نہیں ہیں،لیکن نمونہ کے طور پر چند احادیث کاایک گلدستہ آپ کےسامنے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی خوشبو سے آپ اپنے مشام جاں کو معطر کر لیں اور آپ کے ساتھ دوسرے بھائی بھی لطف اندوز ہوں اور حقیقی لذت کا سرور تو اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب آپ کے ساتھ دوسرے احباب بھی مسرور ہوں۔اگر یہ بات نہ ہوتی تو علم دنیا میں نہ پھیلتا اور اس کی معرفت عام نہ ہوتی اور علماء اپنے سینوں ہی میں دبائے دنیا سے چلے جاتے اوران کے مرنے سےعلم بھی مر جاتا،لیکن یہ اللہ کی حکمت ہے کہ نیکی کرنے میں بھی اس نے لذت بخشی ہے اوراس کی نشرو اشاعت کو بھی لذتوں سےمعمور کر دیا ہے جس کا لطف وہی لوگ اٹھاتے اور جانے ہیں جواپنا عیش و آرام قربان کرکے روح و بدن میں بسی ہوئی اس کی لذت و رونق کو عام کرتے ہیں۔ اللہ تیرا شکر ہےکہ تو نےیہ لذت علم و تبلیغ ہمیں بخشی۔اب تیرےفضل و کرم اور عز وجلال کے واسطے سےیہ دعا ہے کہ تو ہمیں دین کاعلم صحیح عطا فرما اور
Flag Counter