Maktaba Wahhabi

80 - 325
چغلی کھارہی ہے کہ تم کونہ ان سے محبت ہے نہ عقیدت ‘اگر تمہاری محبت سچی ہوتی تو ضرور تم ان کو اپنا پیشوا بناتے اور اﷲتک پہنچنے کے لئے انہیں کی راہ کو اختیار کرتے۔ وسیلہ کی قسمیں: مطلق وسیلہ لفظ شرعی اور غیر شرعی دونوں پر بولاجاتا ہے ‘ایسی صورت میں ہمارے لئے ضروری ہے کہ صحیح دلائل سے وسیلہ کے تمام اقسام کو اچھی طرح پہچان لیں تاکہ اچھے اور برے میں تمیز کرسکیں اور اپنے لئے شرعی وسیلہ کو اختیار کرسکیں۔پھر ہم اپنے اچھے اور برے عمل کے ذمہ دار ہوں گے۔یعنی فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرہٗ وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ وسیلہ کی دوقسمیں ہیں:مشروع اور ممنوع شرعی وسیلہ کی تعریف: شرعی وسیلہ جس کا اﷲنے ہمیں اپنی کتاب میں حکم فرمایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جس کی وضاحت فرمائی ہے۔یعنی اﷲکا تقرب حاصل کرنے کے لئے شریعت کے موافق اعمال صالحہ اور طاعات کو ذریعہ بنانا جن کو اﷲپسند کرتا ہے اور راضی ہے اور اﷲصرف انہیں باتوں کا حکم فرماتا ہے جنہیں پسند کرتا ااور جن سے وہ راضی ہے۔ مشروع وسیلہ کی تین قسمیں ہیں: ۱۔مومن کا اﷲتعالیٰ سے وسیلہ چاہنا اس کی برتر ذات اس کے اسماء حسنیٰ اور صفات عالیہ کے ذریعہ۔ ۲۔مومن کا اﷲتعالیٰ سے وسیلہ چاہنا اپنے اعمال صالحہ کے ذریعہ۔ ۳۔مومن کا اﷲتعالیٰ سے وسیلہ چاہنا اپنے حق میں مومن بھائی کی دعا کے ذریعہ۔
Flag Counter