Maktaba Wahhabi

89 - 264
کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے طریقے کو جانیں اور اس کو اچھی طرح پہچاننے کی کوشش کریں کیونکہ صحابہ کرام آپ ہی کی سنت پر عمل پیرا تھے۔ لہٰذا اگر کوئی مسلمان فرقہ ناجیہ میں سے ہونا چاہتا ہے تو اس کے لیے سب سے بہترین اور واضح راستہ یہ ہے کہ وہ سلف صالحین کے مانند کتاب و سنت کی پیروی کرلے۔ یہ تیسرا امر تمام مسلمانوں کے اذہان و قلوب میں راسخ ہونا ضروری ہے اگر وہ اپنے اس دعویٰ میں سچے ہیں کہ وہ کل بروز قیامت فرقہ ناجیہ میں سے ہونا چاہتے ہیں: ((یوم لا ینفع مال ولا بنون إلا من أتی اللّٰہ بقلب سلیم۔))[1]’’وہ قیامت کا دن ایسا دن ہوگا کہ وہاں مال و جائداد بچے کچھ بھی نفع نہیں پہنچا سکیں گے ہاں جس کو اللہ تعالیٰ نے قلب سلیم عطا کیا ہو۔‘‘
Flag Counter