Maktaba Wahhabi

177 - 264
ان صوفیوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ ان کے مشائخ ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں اور اگر وہ کسی چیز کو ’’کن‘‘ کہتے ہیں تو وہ ہوجاتی ہے۔ یہ بات تصوف کی کتابوں میں موجود ہے۔[1] ان کے علاوہ مشائخ کے بارے میں وہ بے شمار غلط عقائد و نظریات رکھتے ہیں جبکہ یہی شرک ہے۔ افسوس کہ متاخرین میں اس قسم کے عقائد بکثرت موجود ہیں۔ شعراء حضرات کے نعتیہ کلام میں بکثرت شرکیہ تصور پایا جاتا ہے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سختی سے اس سے منع کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ((لا تطرونی کما اطرت النصاری عیسی ابن مریم، فإنما أنا عبد فقولوا عبد اللّٰه ورسولہ۔))[2] ’’تم لوگ مجھ کو حد سے زیادہ نہ بڑھاؤ جس طرح نصاریٰ نے عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کو حد سے زیادہ بڑھادیا تھا میں فقط ایک بندہ ہوں لہٰذا تم اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہو۔‘‘
Flag Counter