{اُدْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَۃِ وَ الْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ}[1] (النحل:115)
’’تم اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت سے بلاؤ اور ان سے اچھے طریقے سے مجادلہ کرو۔‘‘
جو لوگ منہج سلف سے دور ہوگئے ہیں صرف احکام ہی میں نہیں بلکہ عقائد میں بھی ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ان لوگوں کے معاملے میں سستی سے کام نہ لیں بلکہ دعوت پیش کرنے میں جلدی کریں اور حکمت سے دعوت پیش کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے:
((لأن یھدی اللّٰه علی یدیک رجلا أحب الی من حمر النعم۔))[2]
’’اللہ تعالیٰ تمہاری وجہ سے کسی ایک آدمی کو ہدایت دے یہ بے شمار سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔‘‘
|