Maktaba Wahhabi

228 - 213
یوں سجدہ کرتے ہیں، یہاں ہاتھ باندھتے ہیں، یہ تو سب ٹامک ٹوئیاں ہیں، یہ سب کے سب جہالت کے راستے ہیں۔ میرے بھائیو! اللہ کی وحی علم ہے اور اللہ کی وحی کے مقابلے میں جوبھی راستے ہیں، وہ جہالت ہے،چاہے وہ کسی کاراستہ ہو۔ تویہ لوگ بھی عمل کرتے تھے اورسمجھتے تھے ہم ٹھیک ہیں،حالانکہ جو کررہے تھے،وہ غلط تھا، ان کے عمل کی بنیاد ایک ایسا علم تھا، جوعلم صحیح نہیں تھا ،علم نافع نہیں تھا،بلکہ غیرنافع تھا،نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاہے: ’’اللھم إنی أسئلک علما نافعا‘‘ اے اللہ !میں تجھ سے علم نافع کا سوال کرتا ہوں۔ دوسر ی دعا:’’اللھم إنی أعوذبک من علم لاینفع‘‘ اے اللہ !میں تیری پناہ چاہتاہوں ایسے علم سے جو نافع نہیں ہے۔ علم کی دوقسمیں: لہذا علم کی دوقسمیں ہیں: ۱۔علم نافع ۲۔علم غیرنافع ان دونوں علموں میں فرق کیاہے؟ علم نافع اللہ کی وحی کا علم ہے اورغیرنافع ہر وہ علم جووحی کے مقابلے میں ہے، بس…!
Flag Counter