Maktaba Wahhabi

186 - 213
مکتوبِ نبوی دربارِ روم میں: سلطنت روم کے فرماں رواہرقل کے تمام سوالات پورے ہوچکے ہیں اور اس کاتبصرہ بھی ہم سب نے سنا، جب وہ اس انٹرویو سے فارغ ہوا،تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خط طلب کیا، خط تو وہ پہلے ہی پڑھ چکاتھا، کیونکہ یہی خط اس پورے قصے کی بنیاد بنا، جس خط کی اس پر ہیبت طاری تھی، اور اس کی پیشانی عرق آلود تھی، اس نے کہا: ’’لم ار مثلہ‘‘ اس جیسا خط میں نے آج تک نہیں پڑھا، اب وہ چاہتا تھاکہ یہ خط پورے دربار میں، جہاں علمائے روم بیٹھے ہوئے تھے، پڑھاجائے، چنانچہ یہ خط جودحیہ کلبی نے بصریٰ کے گورنر کودیاتھا، جس کانام حارث تھا اور حارث نے یہ خط ہرقل تک پہنچایا تھا، اس خط کوبھری مجلس میں پڑھاگیا، ہرقل کے ترجمان نے یہ خط پڑھ کرسنایا۔ جوامع الکلم: یہ خط بظاہر دوسطروں پر مشتمل تھا،لیکن اس میں ہرچیز بیان ہوگئی تھی، کیونکہ یہ اس ہستی کاخط ہے جس کافرمان ہے: ’’اعطیت جوامع الکلم‘‘[1] ’’مجھے اللہ تعالیٰ نے جوامع الکلم دیے ہیں‘‘ یعنی کلام میں یہ قدرت اور طاقت دی ہے کہ میں ایک ہی جملے میں اپنا پورا مدعا
Flag Counter