Maktaba Wahhabi

18 - 213
تقریظ الحمدللہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ ،وبعد کتاب ہذا،(شرح حدیث ھرقل ) درحقیقت حدیث ہرقل پر استاذِ محترم الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کے ارشادات واستنباطات کا مجموعہ ہے۔ جوخطبات جمعہ سے عمل میں آئے ہیں، جنہیں فاضل بھائی محترم حافظ شاہد محمود حفظہ اللہ فاضل مدینہ یونیورسٹی نے سپردِ قرطاس کیا ہے، اور انہوں نے ہی احادیثِ اورنصوص کی تخریج کی ہے، بلکہ سیاق وسباق کی روشنی میں جابجا عنوانات کا اضافہ بھی کیا ہے۔انہوں نے ہی اسے پہلی مرتبہ 2009ء میں محدث العصر استاذ الاساتذہ مولانا محمد گوندلوی رحمہ اللہ کے اس حدیث پرافادات پر مشتمل شرح کے ساتھ شائع کیا تھا۔ کتاب ہذا کی مقبولیت ،عوام الناس کی حاجت وطلب اور احباب جماعت کے اصرار کے پیش نظر کتاب کے حجم کو چھوٹا کرتے ہوئے فی الوقت شیخ محترم عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی افادات پر مشتمل شرح حدیث ہرقل کو الگ سے شائع کیا جارہا ہے۔ شیخ محترم کے یہ افادات کیونکہ خطبات پر مشتمل تھے، جسے کتابی شکل میں شائع کیاگیا،خطابت میں کیونکہ تکرار بہت ہوتی ہے،اس لئے کتاب پر خطابت کا رنگ ہی غالب تھا، اور یہ ایک کمی تھی، جو بہت محسوس ہورہی تھی، بلکہ پڑھتے ہوئے بہت گراں گزرتی تھی، چنانچہ میں نے نظر ثانی کرکے اس تکرار کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، اور یہ بھی پوری کوشش کی ہے کہ اس
Flag Counter