Maktaba Wahhabi

153 - 213
تیرے باپ کو اللہ تعالیٰ نے جہنم کے ایک طبقے میں ڈال دیاہے، جس کانام’’ضحضاح‘‘ ہے۔ غلبۂ اسلام کی اساس: ابوسفیان نے کہا کہ یہ اس کی دعوت ہے کہ ایک اللہ کی عبادت کرو،کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اورآباء واجدادکی پیروی چھوڑدو، پیروی صرف محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے، ہرقل نے جواب دیا کہ اگر اس کی یہی دعوت ہے: ’’إن کان ماتقول حقا فسیملک موضع قدمی ھاتین!‘‘ تومیرے تخت پرمحمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )کاقبضہ ہوگا، یہ دو کافروں کی سوچ اورفہم ہے اورآپ یقین سے یہ بات نوٹ کرلیں کہ ان کی سوچ میں ایک سوئی کی نوک کے برابر بھی غلطی نہیں ،نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی دعوت ہے اورجب مسلمان صحیح معنیٰ میں اس دعوت کواپنالیں گے ،توپوری دنیا پرچھاجائیں گے۔ ابوسفیان کاتجزیہ: اس کے بعدابوسفیان کوہرقل کی مجلس سے نکال دیاگیا،انٹرویوپوراہوگیا، تو کہا کہ تم چلے جاؤ،باہر نکل کرابوسفیان نے اپنے ساتھیوں سے کیا کہا تھا؟ باہر نکل کر اس نے اپنے دوستوں سے کہا: ’’لقد أمر أمر ابن ابی کبشۃ،یخاف منہ ملک بنی الأصفر‘‘ ابن ابی کبشہ کامعاملہ چھاچکاہے، ابن ابی کبشہ کون ہے؟ وہ پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو حقارت سے’’ابن ابی کبشہ‘‘ کہا کرتے تھے ،ان کانام نہیں لیتے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter