Maktaba Wahhabi

140 - 213
ساتھی مجھے چاہئیں، اس کمرے میں جتنے ساتھی آسکتے ہیں،وہ آجائیں اور سارے کے سارے عقیدے کے اعتبار سے ،امانت کے اعتبار سے، عمل کے اعتبار سے، خلق کے اعتبار سے ابوعبیدہ بن جراح جیسے ہوں، مجھے کافی ہیں، میں ان مٹھی بھر لوگوں سے پوری دنیا پرانقلاب لاسکتاہوں۔ توایسے ساتھی کارآمد ہیں، جن میں صبر اوراستقامت ہو۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی استقامت: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ جیسے لوگ جنہوں نے ایک موقع پر تاتاری حاکم سے کہا تھا کہ تم ہمارے ساتھ کیاکرسکتے ہو؟ ہمیں قید کرسکتے ہو،جلاوطن کرسکتے ہو، زیادہ سے زیادہ آخری حربہ یہ کہ قتل کرسکتے ہو،جوچاہو کرلو،لیکن یادرکھوہماری قید خلوت ہے، جب قیدکردوگے،ہم قیدہوکرجیل کے گوشوں میں اپنے پروردگار سے راز ونیاز کریں گے، ہمیں کوئی تکلیف نہیں،ہماری قیدخلوت ہے،ہماری جلاوطنی سیاحت ہے، ہمارا قتل شہادت فی سبیل اللہ ہے،([1])ہمارے لئے تمہارا ہر فیصلہ قابل قبول ہے، یہ ثقاہت ہو،یہ صداقت ہو،تو حقیقت یہ ہے کہ شروع میں تکلیفیں آتی ہیں،آزمائشیں آتی ہیں، اللہ جھنجھوڑتا ہے اور بالآخرانجام کار نصرت اوربہتریاں عطافرمادیتاہے۔ درسِ استقامت: ہرقل کے اس تبصرہ پرمیں نے کچھ تفصیل سے بات کردی، تاکہ صبر علی أقدار اللہ
Flag Counter