Maktaba Wahhabi

103 - 213
جن کے فوٹو سے پیار کرتے ہو،انہیں کے ساتھ حشر ہوگا،جب تعلق کی نوعیت یہ ہو، تو انشراح ایمانی کیسے حاصل ہوسکتاہے؟ایمان کی محبت اورحلاوت کیسے حاصل ہوسکتی ہے؟ کفار کی نقالی: لوگ باقاعدہ میڈیا کے سامنے بیٹھتے ہیں،ایک ایک چیزپرغورکرتے ہیں، ان کے بالوںکی کٹنگ کیسی ہے؟ اگلے دن وہی بال بن جاتے ہیں، یہ چاروں طرف سے بال چھوٹے کرواکے اورمنڈوا کربیچ میں ایک پیالہ سابنالینا، یہ وہ قزع ہے جس سے اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے روکاہے۔[1] ہمیں اپنے دین کی ثقافت سے کوئی پیار نہیں،ان کی ثقافت سے پیار ہے، اکثر ماں باپ اپنے بچوں کے بالوں کی اسی طرح کٹنگ کراتے ہیں،اکثر ایسے نظر آتے ہیں کہ غیرمسلم یورپین کایہ اسٹائل ،اس پرفخر کرتے ہیں اوراپنے آپ کو سمجھتے ہیں کہ ہم ایک ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ہیں، ایک ترقی یافتہ قوم کاہم نے راستہ اپنایا ہے، اس پرفخر کرتے ہیں،انہیں یہ معلوم نہیں کہ یہ اللہ کے دین کوذبح کرنے کے مترادف ہے، کیونکہ اللہ کے نبی نے اس سے روکاہے۔ انشراح ایمان کاراستہ: توپھر یہی وجہ ہے کہ وہ ایمان کی حلاوت وانشراح حاصل نہیں ہوتا، کیونکہ
Flag Counter