Maktaba Wahhabi

102 - 213
صبغۃ اللہ : ان پرپوری طرح ایک رنگ ہو، جس رنگ کے بارے میں اللہ کافرمان اور دعویٰ ہے کہ اس سے بہتر کوئی رنگ نہیں ہے اور وہ [صِبْغَۃَ اللہِ۝۰ۚ ][1] ہے ، وہ دین کا رنگ ہے، توحید کارنگ ہے، اس رنگ کو اپنے اوپر چڑھالیں، ان کی نمازوں پر، ان کی عبادات پر،ان کے اقوال پر، ان کے اخلاق پر،ان کے مناہج اور عقائد پر اسی دین کارنگ ہو۔ مسلمانوں کی زبوں حالی: لیکن آج یہ چیز نہیں ہے، آج اسلام کے ساتھ یہ حقیقی تعلق نہیں ہے، توپھر انشراح کیسے حاصل ہوگا اور یہ حلاوت دلوں میں کیسے بیٹھے گی؟ ناممکن ہے۔بدقسمتی سے مسلمانوں کی دکانوں پر آپ کوہندوستان کے فلمی ایکڑوںاورکھلاڑیوں کے فوٹوملیں گے، اس کا معنی ہے کہ انہیں اس سے پیار ہے،اس تہذیب سے پیارہے، اس ثقافت سے پیار ہے، ہم نے تونوجوانوں کے لباسوں پرغیرمسلم کنجروں کے فوٹو دیکھے ہیں، اس کامعنی ہے کہ انہیں ان ثقافتوں سے محبت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ألمرء مع من أحب‘‘ [2] کہ انسان قیامت کے دن اسی کے ساتھ اٹھے گا، جس کے ساتھ محبت کرے گا۔
Flag Counter