Maktaba Wahhabi

97 - 325
’’اللہ کا ارشاد ہے،میں نے نماز کو اپنے اور اپنے بندہ کےدرمیان دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔بندہ جب الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ کہتاہے تو اللہ فرماتاہے ’’میرے بندے نے میری حمد کی۔‘‘ اورجب بندہ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کہتا ہے تواللہ فرماتا ہے،’’میرے بندے نے میری ثنا کی۔‘‘ اور جب وہ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ کہتا ہے تو اللہ فرماتا ہے،’’بندہ نے میری بزرگی بیان کی اور کبھی کہتا ہے،بندہ نے خود کو میرے سپرد کر دیا ہے۔،اور جب وہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہتاہے تو اللہ فرماتا ہے،’’یہ میرے اور میرے بندہ کےدرمیان ہے اورمیرے بندہ کے لیے وہ سب کچھ ہے جو وہ مانگ لے۔‘‘ اور بندہ جب اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ()صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔‘‘ یہ میرے بندہ کے لیے ہے اورمیرے بندہ کےلیے وہ سب کچھ ہے جو وہ مانگ لے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفاتحہ کو الصلاۃ فرمایا اس لیے کہ نماز عمل ہے اور پوری سورۃ فاتحہ دعوت عمل ہے۔اس حدیث میں اللہ نے سورہ کو دو حصوں میں تقسیم فرمایا ہے۔نصف اول الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سے وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تک ہے۔یہ نصف اول تمام تر اللہ کی حمد و ثناء پر مشتمل ہے جو بندہ کا بہترین عمل ہے۔آخر حمد وثنا و تمجید الہٰی سے بڑھ کر بندہ کا کونسا عمل ہو سکتاہے ان چاروں آیات میں اللہ کی صفت ربوبیت،رحمت،مالکیت کا بندہ کی طرف سے
Flag Counter