Maktaba Wahhabi

205 - 325
لکھا ہے کہ ا نہوں نے خواب میں اﷲتعالیٰ کو دیکھا اور پوچھا کہ ’’ایمان زندگی بھر کیسے سلامت رہ سکتا ہے َ‘‘تو اﷲنے فرمایا ’’کہو‘‘ الھی بحرمۃ الحسن واخیہ وجدّہ وبنیہ وامہ وابیہ نجنی من الغم الذی انا فیہ ‘ یا حیّ یا قیوم یاذالجلال والاکرام اسألک ان یحیی قلبی بنورک معرفتک یا اللّٰہ یا اللّٰہ یا ارحم الرحمین ’’اے اﷲ!حسن‘ان کے بھائی ‘اور ان کے نانا ‘اوران کے بیٹوں اور ان کی ماں ‘ان کے باپ کی عزت کے صدقہ میں مجھے اس غم سے نجات دے جس میں ‘میں پھنسا ہوں اے زندہ رہنے والے ‘اے قیوم اے جلال وبزرگی والے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرا دل اپنی معرفت کے نور سے زندہ کردے۔یا اﷲیا اللّٰہ یا ارحم الراحمین۔‘‘ ۲۵۔ امام شافعی کا آل بیت سے وسیلہ لینا: ابن حجر مکی نے ’’الصواعق المحرقۃ لاخوان الضلال والزندقہ ‘‘میں ذکر کیا ہے کہ امام شافعی نے آل بیت نبوی کا وسیلہ لیا ‘جیسا کہ انہوں نے اپنے اشعار میں کہا۔ ا ل النبی ذریعتی وھم الیہ وسیلتی ارجوبھم اعطی غدا ییدی الیمین صحیفتی نبی کے آل میرا ذریعہ نجات ہیں ‘وہی لوگ اﷲتک میرا وسیلہ ہیں میں امیدوار ہوں کہ کل انہیں کے ذریعہ میرے داہنے ہاتھ میں میرا صحیفہ عمل دیا جائے گا ۲۶۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا امام بوحنیفہ رحمہ اللہ کی قبر کے پاس ان کا وسیلہ لینا:ابن حجر مکی نے ’’الخیرات الحسان‘‘کی پچیسویں فصل میں امام ابوحنیفہ کے مناقب کا
Flag Counter