Maktaba Wahhabi

193 - 325
انت وکّل اللّٰہ بہٖ سبعین الف ملکٍ یستغفرون لہ واقبل اللّٰہ عزوجلّ بوجھہ حتّٰی یفرغ من صلاتہ تو اﷲتعالیٰ اس پر ستر ہزار فرشتوں کو مقرر کردے گا جو اس کے لئے استغفار کریں گے اور اﷲعزوجل اس ک طرف متوجہ ہوگا ‘یہاں تک کہ وہ شخص اپنی نماز سے فارغ ہوجائے۔(ابن ماجہ) ۲۔ بیہقی نے ’’دلائل النبوۃ‘‘میں حضرت عمر رضی اﷲعنہ سے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی ا ﷲعلیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ’’آدم علیہ السلام نے جب غلطی کی توانہوں نے کہا: یا رب اسالک بحق محمد الّا ما غفرت لی ’’اے میرے رب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے بخش دے۔‘‘ اﷲتعالیٰ نے فرمایا ‘اے آدم!تم نے محمدؐ کو کیسے پہچانا؟میں نے تو ابھی انہیں پیدا ہی نہیں کیا۔آدم علیہ السلام نے کہا:میرے رب!تو نے مجھے پیدا کیا اور میں نے اپنا سراٹھایا تو عرش کے پایوں پر لکھا ہوا پایا لَا اِلٰہَ اِلّا اللّٰہ مُحمَّدٌ آنحضرت جس سے میں یقین کرلیا کہ تو اپنے نام کے ساتھ صرف اسی کا نام بڑھاسکتا ہے جو تیری مخلوق میں تجھے سب سے زیادہ محبوب ہوگا۔اﷲنے فرمایا:آدم تم نے سچ کہا محمدؐ میری مخلوق میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں۔اور محمد نہ ہوتے تو میں تم کوبھی پیدا نہ کرتا۔(مستدرک حاکم)
Flag Counter