Maktaba Wahhabi

192 - 325
۳۔ وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰہ وَلَوْ اَنَّھُمْ اِذْ ظَّلَمُوْا اَنْفُسَھُمْ جَآئُ وْکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰہ وَاسْتَغفَرَ لَھُمْ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰہ تَوَّابًا رَّحِیمًا ’’اور ہم نے جو پیغمبر بھیجا ہے ‘اس لئے بھیجا ہے کہ اﷲکے فرمان کے مطابق اس کاحکم مانا جائے۔اور یہ لوگ جب اپنے حق میں ظلم کر بیٹھے تھے اگر تمہارے پاس آتے اور اﷲسے بخشش مانگتے اور آنحضرت بھی ان کیلئے ‘بخشش طلب کرتے تو اﷲکو معاف کرنے والا مہربان پاتے۔(النساء:۶۴) ان آیات قرآنی کے علاوہ بہت سی احادیث کو بھی وہ اپنی دلیل میں پیش کرتے ہیں جنہیں ترتیب کے ساتھ یہاں بیان کیا جارہا ہے۔ ۱۔ ما خرج رجل من بیتہ الی الصلاۃ فقال ‘ اللّٰھم انی اسئلک بحق السّائلین وبحقّ ممشای ھٰذا ‘ فانیّ لم اخرج اشرًا وّلا بطرًا ولا ریائً ولا سمعۃ ‘ خرجت اتقاء سخطک وابتغاء مرضاتک ‘ اسئلک ان تنقذنی من النّار ‘ وان تغفرلی ذنوبی ‘ انہ لا یغفرالذنوب الّا ’’جو شخص اپنے گھر سے نماز کے لئے گھر سے نکلے اور یہ کہے اے اﷲتجھ سے سوال کرتا ہوں ‘سوال کرنے والوں کے حق کے واسطے سے اور اپنے اس چلنے کے حق سے کیونکہ میں گھر سے نہ تکبر سے نکلا ‘نہ اتراتے ہوئے ‘نہ دکھاوے کے لئے ‘نہ پروپیگنڈے کے لئے ‘بلکہ نکلا ہوں تیری ناراضگی سے بچنے کے لئے ‘اور تیری رضا کی طلب میں۔میں تجھ سے سوال کرتاہوں کہ مجھ کو جہنم کی آگ سے بچا لے ‘اور میرے گناہ معاف کردے ‘تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں ‘
Flag Counter