Maktaba Wahhabi

190 - 325
اسی طرح ہم ان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے دلائل کے باطل ہونے کا ثبوت پاتے ہی حق کا ساتھ دیں ‘اور اپنے فاسد عقیدہ سے توبہ کریں ‘اور اﷲسے معافی کے طلب گار ہوں ‘تاکہ دونوں ہی صورتوں میں حق کی فتح ہو ‘اور باطل کوشکست اوردہ مغلوب ہوجائے ‘اور ہم دونوں ہی مل کر محمد آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کا جھنڈا تھام لیں اور آپ کی اس وراثت کو حاصل کرلیں جس کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں وارث بنایا ہے۔یعنی اﷲکی کتاب اور آپ کی سُنّت۔آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ تَرَکْتُ فِیْکُمْ اَمْرَیْنِ لَنْ تَضِلُّوْا مَا تَمَسَّکْتُمْ بِھِمَا ‘ کِتَابُ اللّٰہ وَ سُنَّتِیْ ’’میں نے تم میں دوچیزیں چھوڑ دیں ہیں۔جب تک تم ان کو مضبوط تھامے رہوگے ہرگز گمراہ نہ ہوگے اﷲکی کتاب اور میری سُنّت۔‘‘ آؤ ہم اس روشن اور مبارک عہد کی طرف لوٹیں جو قیامت تک کے لئے خیر القرون ہے۔اگرچہ ہم اور ہماری اولا دنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جسمانی صحبت نہیں پائی ‘لیکن آپ کی پاک سانس جو ان سطروں میں خوشبو پھیلارہی ہے اس سے ضرور مشرف ہوئے ہیں۔سچ ہے۔؎ اَھْلُ الْحَدِیْثِ ھُمُوْا اَھْلِ النَّبِیِّ وَانْ لَمْ یَصْبِحُوْا نَفْسَہٗ اَنْفَاسَہٗ صَحَبُوا اہل حدیث ہی حقیقت میں نبی کے ساتھی ہیں۔انہوں نے آپ کی صحبت ذاتی اگرچہ نہیں پائی لیکن آپ کی مبارک سانسوں(ارشادات طیبہ)کی صحبت ضرور پائی لیجئے ‘اب ہمارے دوستوں سے ان کے دلائل سنئے ‘آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ حق وصواب پر کون ہے؟
Flag Counter