Maktaba Wahhabi

186 - 325
وَھُوَ یُجِیْرُ وَ لَا یُجَارُ عَلَیْہِ(المومنون:۸۸) ’’اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابل کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔‘‘ اﷲتو اس عظمت کامالک ہے کہ جس سے بڑا کوئی ہے ہی نہیں۔اس کے حکم کو ٹالنے والا کوئی نہیں ‘نہ کوئی اس کی مخالفت کرسکتا نہ اسے روک سکتا ہے۔جو اس نے چاہا ‘ہوا‘جو نہیں چاہا ‘نہیں ہوا ‘جب اﷲکی یہ عظیم شان ہے تو بھلا اس پر کسی مخلوق کی قسم کیسے کھائی جاسکتی ہے؟اس کی ذات تو ایسی برتر ومقدس واعلیٰ ہے کہ مخلوق پر اس کی قسم کھانی چاہئے ‘نہ کہ الٹے مخلوق کی قسم اس کھائی جائے۔ ذرا سوچئے!اﷲپر کسی مخلوق کی قسم کھانی صرف شرک ہی نہیں ‘بلکہ شرک کے ذریعہ اﷲکا تقرّب حاصل کرنا ہے۔اور تقرّب کے لئے تو ضروری ہے کہ ایسی چیز کے ذریعہ حاصل کیا جائے،جس سے تقرّب دینے والا خوش ہو ‘اور یہ بات کوئی عقل مند آدمی سوچ بھی نہیں سکتا کہ کسی کا تقرّب اس کی ناپسندیدہ چیز سے حاصل کیا جائے۔ یہ حضرات اﷲپر اس کی مخلوق کی قسم کھاتے ہیں اور اسی قسم کے ذریعہ اس کا تقرّب حاصل کرتے ہیں ‘جب کہ اﷲکو یہ پسند نہیں کہ اس کے ساتھ بندوں کو شریک کیا جائے۔یہ لوگ نہ صرف یہ کہ شرک کرتے ہیں ‘بلکہ شرک کو تقرّب الٰہی کاذریعہ بھی بناتے ہیں۔ایسی عقل پر ماتم کرنا چاہئے ہم یہ بھی پوچھتے ہیں کہ جب قسم عبادت ہے تو بتاؤ کہ جس کی قسم کھائی جائے وہ بڑا ہوتا ہے یا جس پر قسم کھائی جائے
Flag Counter