Maktaba Wahhabi

115 - 325
یہ ہےاطاعت رسول اورتوکل کےوسیلہ اوردعا کی برکت وقبولیت کا انعام جو مومنین صادقین کواللہ نےعطا کیا۔آج ہم بھی اگر اسی وسیلہ کو اپنائیں اوراطاعت وتوکل کواپنا شعار بنالیں توہماری مرادیں بھی پوری ہوں گی اور اپنے پچھلے مومن بھائیوں کی طرح ہم بھی کامیابی سےہمکنار ہوں گے۔ اللہ کےبندو!..... قرآن مجید اعمال صالحہ کے وسیلہ کی مثالوں سے بھر ا ہواہے۔ہم نے محض اختصار کی غرض سے یہ چند مثالیں پیش کی ہیں۔تفصیل کے لیے پورا قرآن آپ کےسامنے موجود ہے۔اعمال صالح کے یہ شاندار نمونے قرآن میں محض اسی لیےپیش کئے گئے ہیں کہ ہم ان پرعمل کریں اور اپنی دعاؤں کی قبولیت کے لیے انہیں نمونہ بنائیں۔ اعمال صالحہ بھی عبادت ہیں اوران کا وسیلہ بھی عبادت ہے۔یہ نورعلی نور عبادت و تقرب اللہ کی رضا اور ہماری مغفرت کی ضمانت ہے۔ فسبحانہ لا الہ غیرہ ولا رب سواہ
Flag Counter