Maktaba Wahhabi

64 - 335
وبل رمسک شؤبوب الجنان وقد وافاک من ربک الرضوان والعدن أنیٰ بعدت وقد خلفت مدرسۃ دینیۃ تتھادی سوحھا السنن أحییت سنۃ طہ بعد موتتھا وأنت ما بقیت من أجرھا قمن فیھا من العلماء الغر ترأسھا عزائم الخیر والإخلاص والمنن[1] علم و علما کا یہ خادم، کتاب و سنت کا شیدائی، حاتمِ وقت ۳۰؍ ربیع الاول ۱۳۵۷ھ مطابق ۳۱؍ مئی ۱۹۳۸ء و یکم ربیع الآخر ۱۳۵۷ھ مطابق یکم جون ۱۹۳۸ء کی درمیانی شب ساڑھے گیارہ بجے اس دارِفانی کو خیر باد کہہ گیا، إنا ﷲ و إنا إلیہ راجعون۔ جنازے کی نماز مولانا محمد صاحب جوناگڑھی نے پڑھائی۔ پسماندگان میں تین صاحب زادے اور چار صاحب زادیاں چھوڑیں ۔ آپ پردادا ہو چکے تھے۔ [2] صاحب زادوں کے نام اس طرح ہیں : حافظ فضل الرحمن، حاجی عبد الوہاب، شیخ حبیب الرحمن۔ حاجی عبدالوہاب نے اپنے والد کی وصیت کے مطابق مدرسے کا نظام سنبھالا اور ۱۹۴۷ء میں مدرسہ بند ہونے تک آپ اس کے مہتمم و سرپرست رہے۔ شیخ
Flag Counter