Maktaba Wahhabi

142 - 335
اسلامیہ) مولانا عبد العزیر میمن (علی گڑھ) مولانا محمداسلم جیراج پوری (انکارِ حدیث کے ارتکاب سے قبل) مولانا ثناء اﷲ امرتسری، مولانا محمد ابراہیم سیالکوٹی، مولانا محمد صاحب جوناگڑھی وغیرہ شامل ہیں ، ان میں بعض علما کی تقریریں بھی ہوتی تھیں ۔ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ طلبا کی انجمن کی طرف سے سالانہ اجلاس کے لیے شائع ہونے والے ایک اشتہار کی عبارت یہاں نقل کر دی جائے۔ یہ اشتہار ۱۳۵۱ھ مطابق ۱۹۳۲ء کا ہے۔[1] مدرسہ دارالحدیث رحمانیہ میں انجمن تہذیب الکلام کا شان دار سالانہ جلسہ ’’مدرسہ مذکورہ کے طلبا کی اس انجمن کا سالانہ جلسہ بتاریخ ۳؍ رجب ۱۳۵۱ھ بعد نمازِ عشا ساڑھے آٹھ بجے منعقد ہوگا، جس میں مدرسہ مذکورہ کے قابل طلبا کی دل پذیر موثر تقریروں کے علاوہ فاضلِ اجل عالم باعمل مولانا محمد ابراہیم صاحب میر سیالکوٹی اور علامہ شیخ الحدیث مولانا احمد اﷲ صاحب اور مولانا محمد صاحب ایڈیٹر اخبارِ محمدی نیز دیگر علماے کرام بصیرت افروز، روح پرور تقاریر فرمائیں گے۔ امید ہے کہ اہلِ دل حضرات وقت مقررہ پر مدرسہ مذکورہ واقع باڑہ ہندو راؤ میں تشریف لے آئیں گے اور شرکتِ جلسہ سے اپنی آنکھوں کو پر نور اور اپنے دل کو مسرور کریں گے۔ عبد الغفار حسن رحمانی ناظم انجمن تہذیب الکلام مدرسہ دارالحدیث رحمانیہ دہلی‘‘
Flag Counter