Maktaba Wahhabi

189 - 335
باب نمبر 15: طلبا کو ملنے والی سہولتیں دار الحدیث رحمانیہ کے دریا دل مہتمم نے طلبا کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رکھی تھیں ۔ وہ سہولیات جو آج کے جدید ترین تعلیمی ادارے پیش کرنے سے یا تو قاصر ہیں یا پیش کرتے ہیں تو اسے اپنے امتیازات میں شمار کرواتے ہیں ، بہرحال طلبا ان سہولیات کی وجہ سے پورے طور پر آسودہ رہتے تھے اور ہر قسم کے ذہنی دباؤ سے آزاد رہتے تھے، نتیجتاً وہ اپنی پوری توجہ صرف اور صرف تعلیم پر صَرف کرتے تھے اور پھر آفتاب وماہتاب بن کر چمکتے تھے۔ سطورِ ذیل میں طلبا کو ملنے والی اہم سہولیات کا مختصراً تذکرہ کیا جا رہاہے۔ خور و نوش کا انتظام: ابتدا میں جب مدرسے میں مطبخ کا انتظام نہ تھا تو طلبا کا کھانا ہوٹل سے منگایا جاتا تھا۔ چنانچہ ڈاکٹر محمد اسحاق خاں مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی پر اپنے ایک مضمون میں مولانا سیالکوٹی صاحب کے ایک شاگرد مولانا عصمت اﷲ رحمانی کے حوالے سے لکھتے ہیں : ’’.....یہاں شروع میں طلبا کا کھانا ہوٹل میں تیار ہوتا تھا، طلبا اسے لاتے اور مدرسے میں کھاتے تھے۔ مولانا (سیالکوٹی) کو یہ صورت ناپسند تھی، اس لیے مدرسے میں مطبخ کا انتظام کیا گیا۔ مولانا نے یہ انتظام میرے (مولانا عصمت اﷲ رحمانی صاحب کے) سپرد فرمایا۔ ایک عرصے تک
Flag Counter