Maktaba Wahhabi

43 - 335
’’مدرسہ دارالحدیث رحمانیہ دہلی‘‘ (شوال ۱۳۳۹ھ۔شعبان۱۳۶۶ھ = جولائی ۱۹۲۱ء۔ اگست ۱۹۴۷ء) مدتوں رویا کریں گے جا م و پیمانہ تجھے فضیلۃ الشیخ صلاح الدین مقبول متحدہ ہندوستان میں حاتمِ جماعت حافظ حمید اللہ رحمہ اللہ (وفات: ۱۹۵۰ء کشن گنج۔ دہلی) کی مخیرانہ طبیعت نے جماعت اور افرادِ جماعت کی ہر موقع پر داد رسی فرمائی اور ابتدائی مرحلے میں مالی تعاون کے ذریعے سے سلفیت کی ترویج و اشاعت میں ایسا قائدانہ کردار ادا کیا، جس کی نظیر بعد کے ادوار میں مال و زر کی فراوانی کے باوجود بہ ظاہر ناپید رہی، ان کا یہ عمل پوری جماعت کے لیے قابلِ رشک تھا۔ اسی طرح کارِ خیر میں سبقت کے جذبے سے شیخ عبدالرحمن رحمہ اللہ (وفات: ۱۹۲۲ء) نے سلفیانِ برِصغیر کی تعلیمی ضرورت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ’’مدرسہ دارالحدیث رحمانیہ دہلی‘‘ (قیام ۱۳۳۹ھ=۱۹۲۱ء) کی صورت میں اپنی جیبِ خاص سے ایسا ادارہ قائم کیا، جس کی صرف ستائیس سالہ مختصر مدّتِ کار کردگی میں مدارس کے اندر کوئی دوسری مثال نہیں ۔ یہ دونوں باغیرت اور کوہِ وقار شخصیتیں اس دور میں اپنے کارہائے نمایاں کے سبب واقعی متفق علیہ حدیث نبوی: ((لا حسد إلا في اثنتین۔۔۔)) کی مصداق تھیں ۔ اللہ تعالیٰ انھیں اجرِ جزیل عطا فرمائے! زمانے کے لحاظ سے دہلی جیسے شہرکے اندر پر شکوہ عمارت میں پورے برِصغیر سے علوم و فنون کے نامور اساتذہ اور چیدہ و چنیدہ ہونہار طلبا کا یہ مدرسہ ایسا مجمع تھا
Flag Counter