Maktaba Wahhabi

329 - 335
اور خدمات کا مختصر تذکرہ ہے۔ اس وقت جامعہ میں ۱۴ علماے کرام و قراے عظام شعبہ درسِ نظامی اور شعبہ تحفیظ میں اور ۴ مدرسین شعبہ اسکول میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے الحاق: الحمدﷲ! جامعہ کا وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے باقاعدہ الحاق ہے۔ طلبا وفاق بورڈ کے تحت امتحان دیتے ہیں ، جس کی سند ثانویہ عامہ کو سرکاری اداروں میں میٹرک، ثانویہ خاصہ کو ایف اے، شہادہ عالیہ کو بی اے اور شہادہ عالمیہ کو ایم اے عربی و ایم اے اسلامیات کے مساوی تسلیم کیا جاتا ہے۔ مدینہ یونیورسٹی سے الحاق: یہ الحاق عرصے سے چلا آرہا ہے اور الحمدﷲ اس سال جن بچوں نے مدینہ یونیورسٹی کے لیے امتحان دیا ہے، ان میں سے جو کامیاب ہوئے ہیں ، وہ ان شاء اﷲ جلد اعلیٰ تعلیم کے لیے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔ شعبہ جات: 1۔ علومِ اسلامیہ (درسِ نظامی ۸ سالہ کورس) 2۔ تحفیظ القرآن و التجوید 3۔ علومِ عصریہ 4۔ تعلیم البنات 5۔ دار الافتاء 6۔ نشر و اشاعت 7۔ دعوت و تبلیغ
Flag Counter