Maktaba Wahhabi

119 - 335
11۔ مدرسے کا جو ڈاکٹر ہوگا، اس کا فرض ہوگا کہ ہفتہ وار دار الاقامۃ کا معاینہ کرے اور صحت کے متعلق ضروری ہدایات اپنی رپورٹ میں ناظم کے پاس پیش کرے۔ 12۔ کمروں اور بستروں کی صفائی مدرسین کے زیرِنگرانی ہوگی یا جس کو ناظم سپرد کرے۔ 13۔ ناظمِ مدرسہ کو اختیار کلی ہوگا کہ وہ حسبِ ضرورت، جس قانون کی تبدیلی چاہے کرے اور اس پر مدرسین و طلبا کو کاربند کر دے۔ فرائضِ ناظم: 1۔ ناظم کا فرض ہوگا کہ تمام متعلقینِ مدرسہ کو قواعدِ مدرسہ کے احترام پر قائم رکھے، نیز تمام انتظامات کے متعلق بہ وقتِ ضرورت ہدایات جاری کر دے اور اپنی طرف سے ایسے شخص کو مقرر کرے، جو مدرسے کی صفائی کی پوری نگرانی کرے۔ 2۔ ناظم مدرسہ کبھی کبھی بہ ذاتِ خود مطبخ، درس گاہوں اور دارالاقامۃ کا معاینہ کرے گا اور جملہ انتظامات کی، جو ملازمینِ مدرسے کے سپرد کیے گئے ہیں ، دیکھ بھال کرے گا۔ 3۔ امورِ انتظامیہ میں جو شکایت پیدا ہوگی، اس کا ازا لہ ناظم کا فرض ہوگا۔ آج کل دن کا اکثر و بیشتر حصہ ناظم صاحب مدرسے ہی میں گزارتے ہیں ، تاکہ مدرسے کی جزئی اور کلی امور کی پوری اصلاح بروقت ہوتی رہے۔ تعطیلاتِ مدرسہ: علاوہ یوم جمعہ حسبِ ذیل تعطیلات ہوں گی: امتحان سہ ماہی کی ایک یوم، امتحان ششماہی کی دو یوم، امتحان سالانہ کی ڈیڑھ ماہ، عید الاضحی کی پانچ یوم، رخصت علالت ایک ماہ نصف تنخواہ پر۔ نوٹ: 1۔ تعطیل کلاں کی تنخواہ کا مستحق وہی مدرس ہوگا، جس نے پورے ایک سال دارالحدیث
Flag Counter