Maktaba Wahhabi

114 - 335
9۔ ہر مدرس کا فرض ہوگا کہ جدید طلبا کے داخلے کے ایک ماہ بعد اس کی لیاقت کا اندازہ کرتے ہوئے ناظم کو رپورٹ کرے کہ وہ جس جماعت میں داخل ہے، اس کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں ۔ 10۔ بہ وقتِ ضرورت ہر ایک مدرس کو رخصت کی تحریری اجازت ناظم سے لینی ہوگی۔ 11۔ روزانہ جو رجسٹر حاضری و دیگر کارہائے متعلقہ دارالحدیث مہیّا کیے جائیں گے، ان کی خانہ پری ہر ایک مدرس پر، جس کے وہ سپرد کیے گئے ہوں ، کرنا لازمی ہوگا۔ داخلہ و فرائض طلبا 1۔ جو طالب العلم مدرسے میں داخل ہونا چاہے، اس پر لازم ہوگا کہ مدرسے کا فارم داخلہ (جو چھپا ہے اور دفتر مدرسہ سے درخواست پر بلاقیمت مل سکتا ہے) حاصل کرکے قانون2 کے مطابق خانہ پری کرکے فارم کو ناظم مدرسے کے پاس برائے منظوری پیش کرے۔ 2۔ منظوری حاصل کرنے کے بعد اس کی سند ساتھ لائے۔ ناظم سند دیکھ کر بعد امتحانِ داخلہ جس جماعت کے لائق ہوگا، اس میں داخل کرے گا۔ 3۔ داخلے کے فارم میں حسبِ ذیل ضروری باتیں ہوں گی: پورا پتا، نام مع ولدیت، صحیح عمر، مذہب، پیشہ، موجودہ سرپرست کا نام مع پتا، مستطیع یا غیر مستطیع، سابقہ تعلیم کی تعیین، کسی معتبر آدمی کی تصدیق، جماعت کی تعیین۔ 4۔ ہر طالب العلم کا فرض ہوگا کہ بہ موافق میثاق درخواست فارم داخلہ مدرسے کے نصاب ہشت سالہ کو پورا کرے۔ 5۔ پانچویں جماعت سے نیچے کے طالب علم کے لیے مدرسے کے علاوہ کسی دوسرے امتحان کی تیاری ممنوع ہوگی۔ اوپر کی جماعت کے طالب العلم کے لیے لازم ہوگا کہ دوسرے امتحان کی تیاری کی اجازت ناظمِ مدرسہ سے حاصل کرے،
Flag Counter