Maktaba Wahhabi

104 - 335
باب نمبر6: افتتاح اور تعلیم سے متعلق اعلانات تعمیر کی تکمیل کے بعد مدرسے کے افتتاح اور اس میں داخلے سے متعلق مجلہ اہلِ حدیث امرتسر میں جو اعلانات شائع ہوئے، ان میں سے بعض کو مختصراً پیش کیا جارہا ہے: 1۔ مدرسہ دارالحدیث رحمانیہ صدر دہلی جاری ہوگیا: ’’مولانا ابراہیم صاحب سیالکوٹی اطلاع دیتے ہیں کہ مدرسہ سیالکوٹ کے طلبا بہت جلد مدرسہ دارالحدیث رحمانیہ واقعہ صدر بازار دہلی میں پہنچ جائیں ، خصوصاً ملا فیروز دین سابق طالب علم سیالکوٹ جہاں کہیں بھی ہو، وہاں کے احباب اسے سیدھا دہلی روانہ کر دیں ، ان شاء اﷲ ۲۷؍ شوال سنہ حال مطابق ۴؍ جولائی سنہ حال کو پڑھائی شروع ہو جائے گی اور ۱۱؍ جولائی کو افتتاحیہ جلسہ ہوگا۔‘‘ (مفصل اعلان آیندہ) [1] 2۔ مدرسہ دارالحدیث سیالکوٹ دہلی میں : اس سرخی کے تحت مولانا محمد ابراہیم سیالکوٹی کی طرف سے ان کے سیالکوٹ مدرسے کا مع مدرسین و طلبا و کتب دار الحدیث رحمانیہ دہلی میں منتقلی کا تفصیلی اعلان ہے، اس کے بعد مولانا سیالکوٹی لکھتے ہیں : ’’مدرسے اور مسجد کا اہتمام اندرونی حاجی صاحب نے خاکسار کے سپرد کیا
Flag Counter