Maktaba Wahhabi

75 - 335
باب نمبر3: مدرسے کے قیام کا پسِ منظر دار الحدیث رحمانیہ کن حالات میں قائم ہوا؟ اس کے قیام کے محرکات کیا تھے اور کون کون لوگ اس کے قیام کی تحریک کے روح رواں تھے؟ اس تعلق سے جن تحریروں پر ہماری نظر پڑی، ان میں بہ ظاہر کچھ اختلاف نظر آتا ہے، مگر اس اختلاف کے دفعیہ کی شکلیں بھی ڈھونڈھی جاسکتی ہیں ۔ ایک تحریر اس بات پر دال ہے کہ مولانا عبد العزیز رحیم آبادی رحمہ اللہ نے ایک خاص موقع پر شیخ عبد الرحمن اور شیخ عطاء الرحمن کو مدرسے کی تاسیس کی ترغیب دلائی اور وہ موقع یہ تھا کہ ’’ایک مرتبہ مولانا عبد العزیز صاحب رحیم آبادی دہلی تشریف لے گئے۔ شیخ عبد الرحمن و عطاء الرحمن صاحبان کے یہاں قیام تھا۔ اتفاق سے ان کی بہن کو کچھ ایسی تکلیف تھی کہ لوگوں کو شبہہ ہوا کہ جناتی حرکت ہے۔ مولانا کے سامنے تذکرہ آیا، آپ نے ایک تعویذ دے دیا، بہن بھلی چنگی ہوگئی، لیکن اس کے بعد ہی شیخ صاحبان کا بھانجہ لاپتا ہوگیا۔ ایک سیٹھ کا بھانجا تھا، اس کی تلاش پر کافی اخراجات ہوئے، لیکن پتا نہ چل سکا۔ کچھ دنوں بعد ’’پاربتی پور‘‘ بنگال کے اسٹیشن پر کسی نے پہچانا، شیخ صاحب کو خبر دی گئی، آدمی آیا اور اس لڑکے کو دہلی لے گیا۔ اس بچے کے مل جانے کی خوشی میں یہ لوگ اپنی دولت سے شکر ادا کرنے کا پروگرام بنا رہے تھے، مولانا عبد العزیز رحیم آبادی نے مشورہ دیا کہ سب سے اچھا
Flag Counter