Maktaba Wahhabi

298 - 335
باب نمبر 24: تاثرات عربی زبان میں عربی تاثرات میں کچھ عرب مہمانوں کے ہیں ، جنھیں پہلے ذکر کیا جا رہا ہے، اس کے بعد ہندوستانی زائرین کے عربی زبان میں لکھے ہوئے تاثرات ذکر کیے جائیں گے: ٭ علامہ محمد شوئل قاضی القضاۃ مدینہ طیبہ: علامہ محمد شوئل قاضی القضاۃ مع علامہ شیخ محمد زیدان مدرس مدرسہ سعودیہ مدینہ منورہ نومبر ۱۹۳۳ء کو دار الحدیث رحمانیہ میں تشریف لائے۔ طلبا رحمانیہ نے آپ کے خیر مقدم کے لیے شان دار جلسہ منعقد کیا، جس میں چند طلبا نے عربی میں خیر مقدمی قصیدے پڑھے اور برجستہ تقریریں کیں اور قاضی صاحب نے بھی فرقہ ناجیہ پر ایک بصیرت افروز، روح پرور تقریر فرمائی اور مکتبہ وغیرہ کا معاینہ کیا۔ ان تمام اثرات سے متاثر ہو کر قاضی صاحب نے ایک تحریر رجسٹر معاینہ پر ثبت فرمائی، جس کے اہم اور ضروری اقتباسات درج ذیل ہیں ۔ طویل تمہید کے بعد ارشاد فرماتے ہیں : ’’وبعد، نظرنا مکتبۃ المدرسۃ متفقدین خزائنھا ناظرین في کتبھا، و اللّٰہ لقد ألفیناھا مکتبۃ مفیدۃ وحاویۃ کل ما یحتاجہ الطالب‘‘ اس کے بعد خیر مقدمی جلسہ کا تذکرہ اس طرح فرماتے ہیں : ’’فألقی قصیدۃ مدح جللني العرق عند سماعھا، کیف لا
Flag Counter