Maktaba Wahhabi

107 - 186
سامنے کتنی دفعہ وضو کر سکتا ہے؟ ایک آدمی مسجد میں نماز سے کس طرح بھاگ سکتا ہے؟ کتنے ہی وسوسے کے مریض گھر سے اس وقت نکلتے ہیں جب جماعت کھڑی ہونے والی ہوتی ہے اور نتیجے کے طور پر گھر سے نکلتے وقت ہی جماعت کھڑی ہو جاتی ہے اور وہ تکبیر اولیٰ کے ثواب سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ایسے مریضوں نے بعض دفعہ اپنے لیے کوئی غسل خانہ مخصوص کیا ہوتا ہے اور اس میں کسی دوسرے کو جانے کی اجازت نہیں دیتے۔ ٭…بھائی ف۔ن کہتے ہیں: میرا معاملہ بڑا عجیب تھا، میں جب بھی آئینہ دیکھتا تو مجھے خیال آتا کہ میرے چہرے کا رنگ تبدیل ہو چکا ہے۔ اسی طرح جب بھی میں غسل کرنے کے لیے کپڑے اتارتا تو مجھے وسوسہ آجاتا کہ میرے جسم پر فلاں اور فلاں بیماری حملہ کر چکی ہے۔ ٭…بہن ھدٰی فرماتی ہیں: میرا ہاتھ جب بھی کسی چیز کے ساتھ لگ جا تا تو میں فوراً غسل خانے کی طرف دوڑتی۔ وہاں جا کر میں اپنے ہاتھ کو اتنا رگڑتی کہ مجھے خوف آنے لگتا کہ میرے ہاتھ زخمی ہو جائیں گے اور یہ کام میں اتنی دیر تک کرتی رہتی کہ میں تھک جاتی۔ اگر میرے سامنے کھانا لایا جاتا تو میرے ذہن میں فوراً یہ خیال آجاتا کہ اس میں کوئی نقصان دہ چیز ملی ہوئی ہے۔ ٭…ایک اور بہن س۔ ف کہتی ہیں: ایک دن میں نیند سے بیدار ہوئی تو میں نے محسوس کیا کہ میرا دل بے چین ہے اور میرے اعضاء میں رعشہ بھی ہے۔ اس کے بعد کثر ت وسواس کی وجہ سے میں موت سے اتنا ڈری کہ مرنے والی ہوگئی۔ میری یہ حالت دو ماہ تک رہی۔ اس کے بعد میرا خوف موت سے ہٹ کر کسی بری بیماری کی طرف چلا گیا میں سوچتی رہتی کہ مجھے ایسی خطرناک بیماری لگ جائے گی جو میری موت کا سبب ہو گی۔ یہ سارے خیالات اس وجہ سے آنے شروع ہوئے کہ میں نے اپنی سہیلی کے ساتھ تھوڑا عرصہ گزارا تھا جو خطرناک بیماری کا شکار ہوئی تھی، اس کا اثر میرے خوف کی صورت میں ظاہر ہوا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے ، کتب کے مطالعے اور ہمدردی سے مجھے
Flag Counter